لاہور: پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے متعدد اہم انتظامی عہدوں پر نئے افسران تعینات کر دیے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر افسر افتخار علی سہو کو پنجاب کا نیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمر مسعود کو سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کیا گیا ہے، جبکہ زید بن مقصود کو سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اسی طرح محمد جہانزیب کو سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان انتظامی تبدیلیوں کا مقصد سرکاری امور کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنانا ہے تاکہ مختلف محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے نئے ڈی جی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
ذرائع کے مطابق نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور متعلقہ افسران جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ تبادلوں کو صوبے میں بہتر گورننس، انتظامی اصلاحات اور مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، صنعت اور سرمایہ کاری کے امور میں بہتری کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔





