سخت پابندیوں کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ، مگر کیسے ؟

امریکہ اور اسرائیل کیساتھ جنگ کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کئی دنوں پر محیط جنگ کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 میں پاکستان کی ایران سے ریکارڈ ایک ارب 39کروڑ  50 لاکھ ڈالرکی درآمدات ہوئیں۔

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 میں پاکستان کی ایران سے ریکارڈ ایک ارب 39کروڑ  50 لاکھ ڈالرکی درآمدات ہوئیں، ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 12 فیصد اضافہ ہوا۔ ایران سے جون 2026 میں پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 47 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ایران سے درآمدات جون 2026 میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، پاکستان نے مارچ 2026 میں 16 فیصد اضافے سے ایران سے 10 کروڑ ڈالرکی درآمدات کیں،  پاکستان کا ایران سے درآمدات پر ہر گزرتے سال کے ساتھ انحصار میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال2024۔25 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر تھیں، مالی سال 2023۔24 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ  مالی سال 2022۔23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021۔22 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا، مالی سال2020۔21 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51کروڑ 86 لاکھ ڈالر اور  مالی سال 2019۔20 میں درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالر تھا۔

Scroll to Top