علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: سعودی کابینہ

سعودی کابینہ کا علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے دوست ممالک کیساتھ مشاورت جاری رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کی  کابینہ کےاجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آبی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، حوثی ملیشیا کے حملوں اور مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور وسائل کے دفاع کے حق کا اعادہ کیا جبکہ یمن کی جائز حکومت اور یمن میں امن و استحکام کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

سعودی کابینہ نے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت تبدیل کرنے یا اس کی شناخت کو متاثر کرنے کی تمام کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

سعودی کابینہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مقدس مقامات کا تحفظ کیا جائے اور فلسطینی عوام کی حمایت کی جائے۔

واضح سے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے انعقاد اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Scroll to Top