نادرا کا بڑا فیصلہ، بنیادی سروسز کی فراہمی مزید آسان

نادرا کا بڑا فیصلہ، بنیادی سروسز کی فراہمی مزید آسان، ’’سیلف سروس کیاسک مشین‘‘ متعارف

نادرا نے شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اب مزید آسان بنادی، ’’سیلف سروس کیاسک مشین‘‘ متعارف کرادی ۔

اسلام آباد:نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کرانے ،یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینے کیلئے سیلف سروس کیاسک مشین متعارف کرادی ۔

سیلف سروس کیاسک مشین کے بعد اب نادرا کے مراکز پر لمبی قطار اور اپنی باری کا انتظار اب نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ مشین جو دکھائی دینے میں تو اے ٹی ایم جیسی ہے لیکن کام آپ کے شناختی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات سے متعلق کرتی ہے۔

نادرا حکام نے بتایا کہ اس مشین کو’’ سیلف سروس کیاسک‘‘ کہتے ہیں یعنی اب ہر چھوٹے کام کے لیے کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

سیلف سروس کیاسک مشین کو استعمال کرنا بھی آسان ہے، پہلے مشین کے سامنے اپنی شناخت کی تصدیق کریں، سکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کریں، پھر مشین آپ کو اگلا مرحلہ بتاتی جائے گی۔

سیلف سروس کیاسک مشین کے حوالے سے ترجمان نادرا سید شباحت علی کا کہنا ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر کسی رش کے اپنا کام کرا سکتے ہیں۔

Scroll to Top