پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

کبل دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

تھانہ کبل کے مین گیٹ کے سامنے دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس ٹریننگ سکول سوات میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔

نمازِ جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی جواد قمر، کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد، آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ، کمانڈر 6 بریگیڈ بریگیڈیئر عامر جمال، ڈی سی سوات سلیم جان مروت، ڈی پی او سوات محمد عمر خان اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد سمیت پولیس، انتظامیہ اور آرمی کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، شہداء کی جسدِ خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے گئے، جبکہ ان کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

بعد ازاں شہداء کی جسدِ خاکی کو تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔

کبل خود کش حملے میں اے ایس آئی ہاشم خان، کانسٹیبل خالد خان، کانسٹیبل عثمان غنی، کانسٹیبل امین اللہ اور کانسٹیبل وطن خان شامل تھے ۔

Scroll to Top