اپر دیر کے دو بندو پولیس چوکی پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کے بعد مقامی غیور عوام نے اپنی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر قومی یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد مقامی مساجد سے اعلانات کیے گئے جن میں عوام کو سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مدد کے لیے نکلنے کی اپیل کی گئی۔
اعلانات ہوتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد اپنے ہتھیار سنبھال کر گھروں سے باہر نکل آئے اور دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔
عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اس مشترکہ اور بھرپور ردِعمل نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں کئی روز کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
دیر کے غیور پختونوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ملک اور فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشت گرد یا سہولت کار کو اپنے علاقے کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔





