پشاور: وزارتِ خزانہ نے بنیادی تنخواہ سکیل 2026 کے نفاذ کے بعد گریڈ 1 سے 22 تک وفاقی ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) میں ماہانہ کٹوتی کی نئی شرح مقرر کردی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی شرح کے تحت گریڈ 1 کے ملازمین سے ماہانہ کم از کم 722 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین سے 17 ہزار 605 روپے جی پی فنڈ کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔
احکامات کے مطابق جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی ملازمین کی نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہوں کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔ اوسط بنیادی تنخواہ کے حساب سے گریڈ 1 میں 3 فیصد، گریڈ 2 سے 11 تک 5 فیصد جبکہ گریڈ 12 سے 22 تک 8 فیصد کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
نئی شرح کے مطابق گریڈ 2 کے ملازمین سے 1,273 روپے، گریڈ 3 سے 1,382 روپے اور گریڈ 4 سے 1,483 روپے ماہانہ جی پی فنڈ وصول کیا جائے گا۔
اسی طرح گریڈ 5 کے لیے 1,598 روپے، گریڈ 6 کے لیے 1,704 روپے، گریڈ 7 کے لیے 1,805 روپے اور گریڈ 8 کے لیے 1,922 روپے ماہانہ کٹوتی مقرر کی گئی ہے۔
گریڈ 9 کے ملازمین سے 2,032 روپے، گریڈ 10 سے 2,157 روپے، گریڈ 11 سے 2,306 روپے جبکہ گریڈ 12 سے 3,964 روپے ماہانہ جی پی فنڈ کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نامزد ملزم کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین منظور
گریڈ 13 کے لیے ماہانہ کٹوتی 4,290 روپے، گریڈ 14 کے لیے 4,673 روپے، گریڈ 15 کے لیے 5,154 روپے اور گریڈ 16 کے لیے 5,962 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق گریڈ 17 کے ملازمین سے ماہانہ 7,619 روپے، گریڈ 18 سے 9,562 روپے، گریڈ 19 سے 11,801 روپے اور گریڈ 20 سے 14,350 روپے جی پی فنڈ کی مد میں کٹوتی ہوگی۔
گریڈ 21 کے ملازمین کے لیے ماہانہ جی پی فنڈ کٹوتی 15,930 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے 17,605 روپے مقرر کی گئی ہے۔
احکامات کے مطابق نئے پے اسکیل 2026 کے تحت جی پی فنڈ کی نئی شرح کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی اگست 2026 کی تنخواہ سے کی جائے گی، جبکہ یہ رقم یکم ستمبر 2026 کو قابلِ ادائیگی ہوگی۔





