موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 416 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلرز فروخت ہوئے، جبکہ جولائی 2025 میں یہ تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 538 یونٹس تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر صادق خٹک کو تمغۂ امتیاز کی منظوری، مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ پھر سامنے آگیا

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں رواں سال جولائی کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 47 ہزار 878 یونٹس کا اضافہ ہوا، جو 38.44 فیصد بنتا ہے۔

اس طرح رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں 38 فیصد سے زائد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top