پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے، وجہ کیا بنی؟

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے

پاکستان نے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے تمام الزامات کو سراسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات پاکستان کے خلاف بھارت کی مسلسل اور منفی پروپیگنڈا مہم کا ایک اور واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں کا اصل مقصد بھارت کو درپیش اندرونی سکیورٹی کے سنگین چیلنجز اور ناکامیوں سے عوامی توجہ ہٹانا ہے،اہم نکات:سیاسی مفادات اور اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانا: دفتر خارجہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ بھارت اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے روایتی طور پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت خود بیرون ملک دہشت گردی برآمد کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہے، اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات عالمی برادری کی توجہ بھارت کی اپنی تخریبی کارروائیوں سے نہیں ہٹا سکتے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متعدد بار بین الاقوامی سطح پر بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے ہیں، جن میں کلبھوشن یادیو کی موجودگی اور اس کی تخریبی سرگرمیاں اس کا سب سے بڑا ثبوت ہیں۔

Scroll to Top