ترک اور امریکی صدور کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ترک صدر کا امریکی ہم منصب ٹرمپ سے رابطہ، مکہ باہمی دفاعی معاہدے سمیت اہم امور پر بات چیت

ترک صدر رجب طیب اردوان کا اپنےامریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے ترکیہ،پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ک ہے یا۔

انقرہ: ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔

ترکیہ کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان دوطرفہ تعلقات، ایران اورغزہ میں جاری جنگ پر گفتگو ہوئی۔

 ترکیہ کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نےپاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ترک صدارتی دفتر کا مزید کہنا تھا کہ صدر اردوان نے ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے، سفارت کاری سے فائدہ اٹھا ئیں ، ترکیے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترک صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسے وقت حملے کر رہا ہے جب امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہونا تھا۔

Scroll to Top