پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل، فہرستیں تحقیقاتی اداروں کے حوالے

پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر گھر گھر آپریشن کی تیاریاں مکمل

پشاور میں حکام نے شہر میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف گھر گھر آپریشن کی حتمی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ہدف شدہ آپریشن زیادہ تر رات کے اوقات میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایک ملین سے زائد غیر قانونی افغان تارکین وطن کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، جبکہ پشاور کے مختلف حصوں میں مقیم افغان باشندوں کی فہرستیں تیار کر کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

صوبے میں تقریباً 10 ہزار افغان شہری اس وقت ویزے پر مقیم ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں زیرِ تعلیم تقریباً 3ہزرایسے افغان طلباء بھی نشاندہی میں لائے گئے ہیں جو سٹوڈنٹ ویزے پر پاکستان آئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 13 ہزار افغان باشندے نشانے پر، جعلی شناخت اور بے نامی جائیدادوں کیخلاف کے پی حکومت کا بڑا کریک ڈاؤن

نشاندہی کیے گئے علاقے: پشاور کے جن علاقوں میں غیر قانونی افغان باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ان میں حیات آباد، پشاور بورڈ، ناصر باغ روڈ، ناصر باغ افغان کالونی، رنگ روڈ، لطیف آباد، بشیر آباد، عیدگاہ کالونی، زرگر آباد اور ان کے مضافات شامل ہیں۔

Scroll to Top