حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 363.06 روپے سے بڑھ کر 364.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 0.27 روپے (27 پیسے) فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337.51 روپے سے بڑھ کر 337.78 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سول ایوارڈز 2026: خیبر پختونخوا حکومت نے 50 نامزدگیاں وفاق کو ارسال کر دیں

وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ہوگا۔

Scroll to Top