محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان سول ایوارڈز 2026 کے لیے مجموعی طور پر 50 نامزدگیاں وفاقی کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی ہیں۔
محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے ایوارڈ ریکمنڈنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد تمام تر ضروری دستاویزات اسلام آباد بھجوائی ہیں۔
ارسال کی گئی نامزدگیوں میں 28 گیلنٹری ایوارڈز (شجاعت) جبکہ 22 سول ایوارڈز کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ مراسلے کے مطابق گیلنٹری کیٹیگری میں آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کو ہلالِ شجاعت یا نشانِ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہنگو کے سابق ایس پی شہید اسد زبیر اور ڈی ایس پی شہید محمد دیار خان کے لیے ستارۂ شجاعت کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں گیلنٹری کیٹیگری میں پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے متعدد شہداء کو تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مرزا فخر الاسلام عالمگیربنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب
دوسری جانب سول ایوارڈز کی کیٹیگری میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد عابد مجید اور ایڈیشنل آئی جی پولیس عباس احسن کے لیے ہلالِ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سول ایوارڈز کی دیگر 22 نامزدگیاں پبلک سروس کے شعبے میں تمغۂ امتیاز اور ستارۂ امتیاز کے لیے کی گئی ہیں۔





