سوات ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی تجویز

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات ایکسپریس وے فیز ون کے ٹول ریٹس میں 20 فیصد اضافے کی تجویز تیار کرلی، معاملہ صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوات ایکسپریس وے فیز ون کے ٹول ریٹس میں 20 فیصد اضافے کی تجویز 57ویں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جانی تھی، تاہم 21 اگست کو شیڈول کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

مجوزہ اضافے کے تحت سوات ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس 270 روپے سے بڑھ کر 324 روپے ہوجائے گا۔ ٹول ریٹس میں اضافہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

کابینہ کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئے ٹول ریٹس نافذ کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں سوات ایکسپریس وے پر سفر کرنے والے شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے گینگ ریپ کیس میں اپیلیں مسترد، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ذرائع کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ کابینہ سے منظوری کے بعد ہی باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Scroll to Top