پاکستان میں آئندہ سال ہونیوالے ساؤتھ ایشین گیمزکے شیڈول کی منظوری دیدی گئی

پاکستان میں 2027 میں ہونے والےساؤتھ ایشین گیمز کیلئے شیڈول کی منظوری

 پاکستان میں اگلے سال ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی، ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے اجلاس میں منظوری دی گئی ۔

پاکستان میں 2027 میں 3 سے 11 اپریل تک  ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلے ہوں گےجب کہ رکن ممالک کے 4,200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں 346 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے جو اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نےکہا کہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، حکومت گیمز کےکامیاب انعقاد کے لیے بھرپور سپورٹ کر رہی ہے اور ساؤتھ ایشین گیمزکے انعقادکو شاندار بنائیں گے۔

 شیڈول کی منظوری ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود نے شرکت کی، جب کہ سیکریٹری پی او اے خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی شریک ہوئے، بھارتی وفد نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Scroll to Top