پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے فوراً بعد نورین نیازی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی کی جانب روانہ ہو گئیں۔
یہ بھی پـڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پانے کا امکان
وہ اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کی ذاتی گاڑی میں اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوئیں۔





