آج ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے تحت منائی کارہی ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
اس موقع پر مذہبی اور ملّی جوش و جذبے سے سرشار فوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اورنعرہ تکبیر بلند کیا گیا، توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
وفاق میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21توپوں کی سلامی دی گئی، اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر31توپوں کی سلامی دی گئی، اور پشاور میں شیرخان اسٹیڈیم میں21توپوں کی سلامی دی گئی۔
ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گلیاں اور بازار سج گئے، ہرطرف رنگ و نور کی بہار، درود و سلام کی محفلوں کا خصوصی انعقاد کیا جارہا ہے۔





