قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، دونوں رہنماوں کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کے اندر مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے اور مجوزہ عبوری فریم ورک پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس دوران آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے کو معاہدے کا حصہ بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
قطری وزیراعظم نے اس موقع پر پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور جہاز رانی کی آزادی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ مستقل جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم دورہ ایران مکمل
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن کے لئے قطر کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔





