سٹیٹ بینک کے پاس کتنے ارب روپے مالیت کا سونا ہے؟ تفصیلات جانیے

سٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک کتنے رہے؟ نوٹوں کی چھپائی پرکتنے ارب روپے خرچ ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کی اپنی مالیاتی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک کے اثاثے 30 جون تک 28 ہز ار 732 ارب روپے رہے، بینک کے پاس 2 ہزار 334 ارب روپے مالیت کا سونا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  بینک کے پاس 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 1ہزار 990.35 ارب روپے خالص منافع کمایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال میں بینک کی مجموعی آمدنی 2078 ارب روپے رہی، اکاؤنٹنگ اصولوں اور قانونی تقاضوں کے مطابق ضروری رقم مختص کرنے کے بعد 1ہزار 932 ارب روپے کا اضافی منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ لانے کا فیصلہ، اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی ڈیزائن مسترد

اعلامیےکے مطابق بینک نے مارک اپ اور ڈسکاؤنٹ میں 2037 ارب روپے کمائے ہیں، مالی سال 2026 میں بینک کی مبادلہ آمدنی 76 ارب روپے رہی، بینک چلانے پر 88 ارب روپے خرچ ہوئے، نوٹوں کی چھپائی پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک 28 ہز ار 732 ارب روپے رہے، بینک کے پاس 2 ہزار 334 ارب روپے مالیت کا سونا ہے، مالی سال کے اختتام پر زیرگردش نوٹوں کی مالیت 1265ارب روپے رہی۔

Scroll to Top