انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر کمنٹیٹرز اور گراونڈ میں موجود تماشائیوں کو حیران کردیا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے بارہویں کھلاڑی سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے دوران اپنی فیلڈنگ کی مہارت سے کمنٹیٹرز کو حیران کردیا۔
سلمان علی آغا کو ٹیم کے سب سے محفوظ سلپ فیلڈرز میں سے ایک کہا جاتا ہے، انہوں نے انگلینڈ کی اننگز کے 48ویں اوور میں ایک شاندار کیچ پکڑا۔
میچ کے پہلے روز 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر جب خرم شہزاد نے آف سٹمپ لائن کے اندر ہی ایک لینتھ ڈلیوری جس پر جارڈن کاکس نے بیک فٹ ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ایج لگ کر سلپ میں سلمان علی آغا کے دائیں جانب گئی تو انہوں نے ڈائیو لگا کر کیچ کو ممکن بنایا۔
سلمان آغا نے کیچ پکڑنے کے بعد خوش ہو کر کچھ دیر وہیں بیٹھے رہے اور بعد میں کپتان بابر اعظم اور تیز گیند باز شہزاد سمیت ان کے ساتھی ساتھیوں نے انہیں داد دی۔





