پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 اگست 2026 کے بعد 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے جو ایک ہفتے کے دوران تقریباً 17 کروڑ ڈالر اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے،یوں سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر ملا کر ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک کے اثاثے 30 جون تک کتنے رہے؟ نوٹوں کی چھپائی پرکتنے ارب روپے خرچ ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست 2026 کو مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھے، جن میں مرکزی بینک کے ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ ڈالر تھے۔
اس طرح ایک ہفتے میں مجموعی ذخائر میں تقریباً 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں تقریباً 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی تقریباً 6 کروڑ 47 لاکھ ڈالر بڑھے۔





