برطانیہ کے ہوائی اڈوں سے لاکھوں صارفین کا حساس ڈیٹا چوری، معاملہ کیا ہے؟

برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد لاکھوں صارفین کا حساس ڈیٹا چوری ہوگیا

برطانیہ کے 3 بڑے ہوائی اڈوں پر ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری ہو گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر، اسٹینسٹڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹس سائبر حملے سے متاثر ہوئے ہیں، ہیکرز کے ہاتھ لگنے والے ڈیٹا میں مسافروں کے ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز اور پوسٹ کوڈز شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈیٹا کار پارکنگ، لاؤنجز، فاسٹ ٹریک بکنگز اور ایئرپورٹس کے وائی فائی صارفین کا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادارے اپنے حساس ترین اثاثوں کی حفاظت میں ناکام، سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ڈیٹا ہیک، دستاویزات ڈارک ویب پر لیک

تاہم، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاسپورٹ اور مالیاتی یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں کا نظام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔

Scroll to Top