پمزواقعے کی تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی

پمز واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی

 سانحہ پمز کی تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، تحقیقاتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر تشکیل دی گئی تھی ۔

سی ڈی اے نے فائر سیفٹی انتظامات کے لیے دوبارہ خط لکھ دیے ہیں جبکہ پمز سانحے کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کے ساتھ ساتھ پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی ایک انکوائری کمیٹی الگ بنادی ہے۔

 گزشتہ روز  کمیٹی نے ہسپتال کی نرسری کا سی سی ٹی وی ریکارڈ قبضے میں لیا، پمز کے عملے کے بیانات قلمبند کیے، کمیٹی نے فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پمز سانحہ:14 معصوم بچوں کے ضیاع پر کوئی عذر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پمز واقعے کا جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملے کی معطلی اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Scroll to Top