ثالثوں نے ایران سے آبنائےہرمز کھولنے کی کون سی شرائط مانگی ہیں؟ ایرانی حکام نے بتادیا

ثالثوں نے ایران سے آبنائےہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں؟ سربراہ پاسداران انقلاب

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے ہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں، فہرست تیار کی جارہی ہے۔

مایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرائط میں خطے میں جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، گزرگاہ کا کچھ حصہ عمانی اور کچھ ایرانی سمندری حدود میں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فہرست امریکہ کے حوالے، ایران کا ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کا مزید بتانا تھا کہ امریکہ نے شرائط مان لیں تو جہاز مخصوص راستے سے ہرمز عبور کر سکیں گے۔

محسن رضائی نے یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر  ٹرمپ کے بیٹے کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے الزامات جھوٹ قرار دیے ہیں۔

Scroll to Top