انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے بے بس، محمد عباس کی شاندار باؤلنگ

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی باؤلرز نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جورڈن کاکس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ گس ایٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد علی نے 3 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا کا سلپ میں ناقابلِ یقین کیچ، کمنٹیٹرز بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے

پہلے روز کے اختتام پر پاکستانی باؤلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور 9 وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

Scroll to Top