خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت کے ساتھ حبس میں بھی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب موسم کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبے کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔
بنوں میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں مالم جبہ کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد، ایبٹ آباد میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور نمی کا تناسب 79 فیصد جبکہ چترال میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں کہاں اور کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کے باعث سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔





