کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کی ای وی بائیکس اسکیم سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 397 روپے کم ہوئی، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 112 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ہی دن میں 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
یوں ملکی اور عالمی منڈی دونوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی۔





