کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم پیپلز پارٹی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ یورپی ملک لیختن شٹائن پہنچے ہیں، جہاں مبینہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بات چیت اور تاریخ طے کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مبینہ ہونے والی اہلیہ کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے، جبکہ شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا رشتہ طے ہونے کی خبر، حقیقت کیا ہے؟ ترجمان نے بتا دیا
لیختن شٹائن مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا خودمختار ملک ہے، جس کا دارالحکومت وادوز ہے۔
تاہم دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
The news story regarding Chairman Bilawal Bhutto Zardari’s engagement or wedding is incorrect and unfounded
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) August 29, 2026
یوں بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں کی فی الحال پیپلز پارٹی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی بلکہ انہیں بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔





