وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور پارٹی عہدیدار شریک ہیں، جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر قائدین اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے طریقہ کار سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔
اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں، انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تجاویز طلب کی گئیں، ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداروں اور پارلیمنٹیرینز کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی دور حکومت میں اسلام آباد میں آتشزدگی کے بڑے واقعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، ان سے ملاقاتوں کی بحالی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے بھی آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قانونی مشاورت اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔





