امریکہ نے سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکہ نے سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی

Pakistan SCO Summit 2026

امریکہ نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج  بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس بڑے دفاعی معاہدے کے علاوہ سعودی عرب کے لیے 75ڈالر مالیت کے انجنوں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے ملک کی دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات اور امریکہ کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بھی مزید فروغ ملے گا۔

دوسری جانب امریکا نے خطے کے دیگر ممالک عمان اور عراق کے لیے بھی دو نئے دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف سخت اقدامات، امریکہ نے چین سمیت تمام اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی

اس سلسلے میں عمان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 188 ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ عراق کے لیے 150 ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top