پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو 0-15 سے آؤٹ کلاس کر دیا

پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو 0-15 سے آؤٹ کلاس کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول بی کے ایک میچ میں  پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو 0-15 سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔

چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول بی کے ایک میچ میں پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

قومی ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا جس میں عبدالسامی اور رانا ولید نے چار چار گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول اسکور کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 ییہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن ویمن ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

دوسری جانب ٹورنامنٹ کے ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top