میٹا نے تمام سبسکرپشنز کو ملا کر میٹا ون سروس متعارف کرا دی

Pakistan SCO Summit 2026

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی میٹا نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی الگ الگ سبسکرپشنز کو ایک ہی بنڈل میں اکٹھا کرتے ہوئے نئی سروس میٹا ون متعارف کرا دی ہے۔

اس سروس کا بنیادی مقصد انفرادی صارفین کو انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس کے 50 سے زائد جدید فیچرز اور پروفیشنل ٹولز تک ایک ہی جگہ رسائی فراہم کرنا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق ان تینوں سروسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد پہلے ہی ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ میٹا ون کے تحت انفرادی صارفین کے لیے کور اورپریمیئم پلانز پیش کیے گئے ہیں جن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری انتہائی آسان ہو جائے گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس نئے ماڈل کے بعد میٹا کی جانب سے اے آئی کے ذریعے مفت تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی سہولت مستقبل میں محدود کی جا سکتی ہے۔

قیمتوں کے لحاظ سے کسی ایک سروس مثلاً صرف فیس بک پلس کی ماہانہ فیس 299 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کریئیٹرز کے لیے تینوں پلیٹ فارمز کی مشترکہ سبسکرپشن کی ماہانہ فیس 1,750 روپے سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کب سےہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اس قدم کے ذریعے میٹا نے صارفین کو الگ الگ سبسکرپشنز خریدنے کی زحمت سے بچا کر ایک ہی پلیٹ فارم کے نیچے تمام ایڈوانسڈ اے آئی اور پریمیم فیچرز فراہم کر دیے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top