موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی: ایف بی آر نے منظوری دے دی

Pakistan SCO Summit 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرونِ ملک سے درآمد شدہ اور ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ٹیکس اقساط پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اس سہولت کے لیے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت شہری اپنے موبائل فونز کا پی ٹی اے اور سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے۔

تا ہم سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ متعلقہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا اقساط اور ٹیکس کی مکمل ادائیگی کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : میٹا نے تمام سبسکرپشنز کو ملا کر میٹا ون سروس متعارف کرا دی

ترجمان کے مطابق اس سہولت کو پی ٹی اے کے خودکار سسٹم کے ذریعے فعال کیا جائے گا جس سے بیرون ملک سے فون لانے والے شہریوں کو یکمشت بھاری ٹیکس کی ادائیگی سے بڑی راحت ملے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top