خیبر پختونخوا کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ جہانگیر خانزادہ نے پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا!

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسلسل 13 سالہ اقتدار کے دوران صوبے کو پہنچنے والے ناپائیدار اور سنگین معاشی و انتظامی نقصانات پر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط پی ٹی آئی کے دور نے صوبے کو ترقی اور خوشحالی میں دہائیوں پیچھے دھکیل دیا اور عوام کو شدید مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

جہانگیر خانزادہ نے پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کو خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاتمہ ہوتے ہی عوام نے جس طرح گلی کوچوں میں خوشیاں منائیں وہ اس بات کی کھلی گواہی ہے کہ لوگ اس نالائق اور فاسد نظام سے کس قدر تنگ آ چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف کھوکھلے نعروں، اشتہار بازی اور سیاسی ڈرامے بازی سے عوام کو دھوکہ دیا جبکہ عمل کے میدان میں ان کی کارکردگی مکمل طور پر زیرو رہی۔

سابق صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ کسی بھی حکومت کی کامیابی کا معیار عوامی ریلیف، امن و امان کی بحالی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی ہوتا ہے مگر پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور میں خیبر پختونخوا بدامنی، بیروزگاری اور انتظامی بگاڑ کا گڑھ بن کر رہ گیا۔

صوبے کے وسائل کو لٹایا گیا اور عوام کے بنیادی مسائل کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی نالائقی کا غلاظت زدہ ورثہ صاف: موجودہ انتظامیہ کا پشاور کا نقشہ بدلنے کا عزم !

جہانگیر خانزادہ کا کہنا تھا کہ اب قوم کو کھوکھلے دعوؤں اور ٹوئٹر پر چلنے والی سیاست کی نہیں بلکہ سنجیدہ طرزِ حکمرانی کی ضرورت ہے۔ ملک اور صوبے کی بقا کے لیے سیاسی استحکام اور قومی اداروں کے ساتھ مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ انتظامی اقدامات کے ذریعے پی ٹی آئی کے 13 سالہ بگاڑ کا قلع قمع کیا جائے گا اور خیبرپختونخوا کو واقعی امن، خوشحالی اور حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

Scroll to Top