پشاور سنٹرل جیل میں ہزاروں قیدیوں کو اعلی معیار کھانوں کی فراہمی جاری

جیل کا تصور ذہن میں آتے ہی عام طور پر لوگوں کے افکار میں خوف، سادہ سی بے مزہ دال، سوکھی روٹی اور انتہائی محدود خوراک کا خیال آتا ہے۔

ماضی کی بدانتظامیوں اور ناکام جیل نظام کی روایتی تصویروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پشاور کی سینٹرل جیل میں اب معاملات بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں جہاں موجودہ گورنر انتظامیہ کے اصلاحاتی ویژن کے تحت قیدیوں کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانوں کا انداز اور نظام عام روایتی تصور سے انتہائی منفرد اور جدید ہو چکا ہے۔

یہاں قیدیوں کے لیے بلا ناغہ معیار اور صفائی کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زبردست اور مزیدار پکوان تیار کر کے کھلائے جا رہے ہیں۔

جیل کے اس منفرد کچن کا سب سے بہترین پہلو یہ ہے کہ اس کا تمام تر انتظام و انصرام خود قیدی ہی سنبھال رہے ہیں۔ موجودہ انتظامیہ نے قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے ایسا منظم طریقہ کار قائم کیا ہے جس میں باہر سے لائے گئے باورچیوں کے بجائے سزا یافتہ قیدی ہی کھانا تیار کرنے اسے پکانے اور تمام مرحلوں کو سرانجام دینے کے پابند ہیں۔

صبح سویرے ہی کچن میں ہنگامی بنیادوں پر کھانے کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔ مختلف قیدیوں میں کام کی تقسیم کی گئی ہے کوئی سبزیوں کی کٹائی کرتا ہے تو کوئی گوشت کی دھلائی اور تیاری میں مصروف ہوتا ہے، جبکہ دیگر قیدی روٹیاں بنانے اور ہانڈی پکانے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر راج کے بعد پشاور میں انتظامی تحرک: جمیل چوک انڈر پاس 15 نومبر کو کھولنے کا اعلان

کھانا پک جانے کے بعد مختلف بیرکوں میں قیدیوں کی حتمی تعداد کے مطابق خوراک کی منصفانہ تقسیم بھی انھی کی دیکھ بھال میں مکمل کی جاتی ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق موجودہ دور میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے مینیو کو صرف روایتی دالوں تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ اس میں تنوع لایا گیا ہے۔

مینو کے مطابق قیدیوں کو ایک وقت کے کھانے میں باقاعدگی سے چکن (مرغی کا گوشت) فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دیگر اوقات میں ذائقہ دار چاول اور مختلف اقسام کے مزیدار پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

خوراک کی مقدار اور اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سائنسی پیمانے مقرر کیے گئے ہیں:

چکن کی مقدار:
ہر قیدی کے لیے فی خوراک تقریباً 100 گرام چکن کا پورشن مختص کیا گیا ہے۔

روٹی کا معیار:
آٹے کی مقدار کا واضح پیمانہ مقرر ہے جہاں فی قیدی 250 گرام آٹا دیا جاتا ہے، جس سے تقریباً 340 سے 350 گرام وزن کی تیار روٹی فراہم کی جاتی ہے۔

پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کی مجموعی تعداد عام دنوں میں 3 ہزار 500 سے بڑھ کر 4 ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد کے لیے روزانہ تینوں وقت کا معیاری، تازہ اور متوازن کھانا تیار کرنا کسی بھی انتظامیہ کے لیے ایک سنگی چیلنج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر راج اور ایمرجنسی کے تناظر میں بڑا قدم، محکمہ ہاؤسنگ سے بوگس ملازمین فارغ

تاہم موجودہ گورنر اور صوبائی انتظامیہ کی زبردست حکمتِ عملی، مسلسل نگرانی اور شفاف پالیسیوں کی بدولت اس چیلنج پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا ہے۔

سیاسی و عوامی حلقوں نے موجودہ انتظامیہ کے اس انسانیت دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں کو سزا گاہ کے بجائے اصلاح گاہ بنانے کا جو دعویٰ کیا گیا تھا پشاور جیل کا یہ جدید اور شفاف کچن اس کا عملی ثبوت ہے۔

Scroll to Top