خیبر پختونخوا حکومت کا مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کے لیے بڑا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی مالی طور پر شدید مشکلات کا شکار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کی مدد کے لیے اضافی گرانٹ جاری کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے صوبے کے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز (ٹی ایم اوز) کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں سخت اور واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ یہ اضافی گرانٹ بلا تاخیر صرف ملازمین کی واجب الادا تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے لیے ہی خرچ کی جائے گی۔

لوکل کونسل بورڈ کے مراسلے کے مطابق اس گرانٹ کو کسی بھی دوسرے ڈویلپمنٹ یا انتظامی کام کی مد میں استعمال کرنے پر مکمل اور قطعی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بورڈ نے تنبیہ کی ہے کہ ہدایات کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت نظم و ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں، لوکل کونسل بورڈ نے گرانٹ کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے 10 نومبر کو تمام ٹی ایم ایز کے بینک اکاؤنٹس کی خصوصی جانچ پڑتال اور چیکنگ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز:انگلینڈ کا سری لنکا کو بڑا ہدف

تمام متعلقہ افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس گرانٹ کے درست اور شفاف استعمال سے متعلق باضابطہ سرٹیفکیٹ بورڈ میں جمع کروائیں۔

Scroll to Top