جنوبی وزیرستان؛ انگور اڈہ سرحد پر افغان رجیم کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری،سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

جنوبی وزیرستان لوئر کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال شیلنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے عام شہریوں کے گھروں اور گنجان آبادی والے علاقوں کو ہدف بنا کر گولہ باری کی جا رہی ہے۔

افغان رجیم کی اس بزدلانہ جارحیت اور شہری آبادی پر شیلنگ کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری اور موثر کارروائی جاری ہے ۔فورسز کی جانب سے افغان طالبان کی چوکیوں اور فائرنگ کے مواضع کو نشانہ بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

سرحدی علاقے میں دونوں جانب سے ہلکے و بھاری اسلحے اور توپ خانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جس کی ہولناک آوازیں دور دور تک سنی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top