وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2026 بروز پیر کو یومِ اقبال کے سلسلے میں پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ تعطیل کابینہ کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام وفاقی وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے بعد 9 نومبر کو ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقامی رہنما ملک تمریز خان جاں بحق
ہفتے میں دو تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کرنے والے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی جس کے بعد منگل 10 نومبر سے معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال ہوں گے۔





