تیل بردار جہازوں پر حملے! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ!

مشرقِ وسطیٰ کے خونریز تنازع اور امریکہ-ایران کی شدید کشیدگی کے سایے میں عالمی معیشت اور توانائی منڈیوں میں طوفان آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک اور خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں جس سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے شدید ترین بحران کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت میں2.5 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل کی خطرناک سطح تک جا پہنچی ہے۔

تیل کی منڈی میں اس ناگہانی ہلچل کے پیچھے تیل بردار بحری جہازوں پر حالیہ حملے اور ایران پر امریکی افواج کے ممکنہ نئے حملوں کا خوف بتائیاں جا رہا ہے۔

ان بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم اور خام تیل کی باقاعدہ رسد (Supply Chain) کے بری طرح متاثر ہونے کے لال سگنل آن ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI)کی قیمت بھی پیچھے نہیں رہی اورتقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر فی بیرل کی چونکا دینے والی سطح کو چھو چکی ہے۔

یہ سنسنی خیز پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ورلڈ بینک (World Bank) نے رواں ہفتے ہی خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جاری جنگ کے بھیانک اثرات کی بدولت عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں گزشتہ 4 سال کی بلند ترین اور تباہ کن سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی فوری طور پر کم نہ ہوئی اور سمندری راستے محفوظ نہ بنائے گئے تو انے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں تمام پرانے ریکارڈ توڑ کر عام صارفین کی پہنچ سے بالکل باہر ہو جائیں گی۔

Scroll to Top