سکیورٹی خدشات: امریکا کا سعودی عرب میں موجود غیر ہنگامی سرکاری ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم!

مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی کے حوالے سے ایک انتہائی ہنگامی اور ڈرامائی موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے سخت ترین سیکیورٹی خدشات اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر سعودی عرب میں تعینات اپنے تمام غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد عالمی سفارتی حلقوں اور خطے میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں اس سخت اقدام کی اصل وجہ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر انتہائی اہم تنصیبات پر مسلسل حملوں کو قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں یہ خوفناک انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد صورتحال اتنی کشیدہ ہو چکی ہے کہ اب امریکی سرکاری ملازمین کے لیے بھی سعودی ہوائی اڈے استعمال کرنا عام نہیں رہا، بلکہ اس کے لیے انہیں باقاعدہ خصوصی اجازت (Special Authorization) درکار ہوگی۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مزید حملوں، اچانک فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور سنگین سفری مشکلات کے لیے تیار رہیں کیونکہ خطے میں حالات کسی بھی وقت انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیل بردار جہازوں پر حملے! عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ!

یہ ہنگامی قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب عالمی منڈی میں پہلے ہی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر گہرے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Scroll to Top