پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 9 ہزار 259 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 8 ہزار 487 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 108 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 872 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، گھریلو سلنڈر 3470 روپے کا ہوگیا

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 142 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 388 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی بھی 122 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 619 روپے کی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1 ڈالر 42 سینٹ کمی کے بعد 49 ڈالر 10 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top