اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے الگ الگ تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور دیگر طبی عملے پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر دونوںکی صحت کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت جوڈیشیل کمپلیکس میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، پی پی پی کے ضلعی رہنما سمیت دو افراد شدید زخمی

اس دورے کے دوران ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا علیحدہ علیحدہ فالو اپ معائنہ کیا اور ان کے تمام ضروری طبی ٹیسٹس انجام دیے جس کے بعد میڈیکل ٹیم اپنے امور مکمل کر کے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

Scroll to Top