بندوق نہیں قلم، میدان جنگ نہیں کھیل کے میدان آباد کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریب میں شرکت کی اور شرکاء کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد پیش کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کے اہم کردار کو سراہا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم نے ہمیشہ اقلیتوں کو سپورٹ کیا ہے، اور اقلیتی برادری کے حقوق سے متعلق تمام زیرِ التوا قانون سازی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ماضی میں اقلیتی برادری کے مسائل اور فلاح و بہبود پر ترجیحی توجہ نہیں دی۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن بحال کر کے ہی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ امن کے قیام کی خاطر اے پی ایس کے نوزائیدہ شہداء، عام عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرے گی تاکہ آنے والی نسلوں کے ہاتھوں سے بندوق چھین کر ان کے ہاتھوں میں قلم تھمایا جا سکے۔

Scroll to Top