انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی شمولیت کے لیےپاکستان پیپلز پارٹی کے رابطے جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آ جائیں سربراہی بھی دینے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو شامل کرنے اور اپوزیشن کو مناسب نمائندگی دینے کی تجویز ہےجبکہ کمیٹی میں نمائندگی پارلیمان میں عددی تناسب کے بجائے باہمی اتفاق سے دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
اپوزیشن کی نمائندگی سے متعلق تجویز پیپلز پارٹی وفاقی حکومت تک پہنچائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو کمیٹی میں شمولیت پر حتمی جواب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری انتخابی اصلاحات کا عمل حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ مشاورت سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔





