شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی،ملزم گرفتار

عارف والا میں تھانہ قبولہ کی حدود جامعہ اسلامیہ میں درندگی اور سفاکی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عدیل نے راہ چلتی 18 سالہ مریم کو روک کر اس پر پٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی۔ آگ کی شدید لپٹوں کے باعث مریم کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دی اور تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں پولیس پر بزدلانہ وار، دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار زخمی

پولیس تھانہ قبولہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور نامزد ملزم عدیل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top