ہنگو: گھر میں فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو: ضلع ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق واقعہ تھانہ دوآبہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو خواتین، تین بچے اور ایک مرد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں : 72 ارب روپے کا غائب ریکارڈ اور 153 ارب کی ہیرا پھیری، پی ٹی آئی کے معاشی مجرموں کی الٹی گنتی شروع، ثمر بلور

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے دوآبہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Scroll to Top