باجوڑ: مسجد میں قاری کا مبینہ بہیمانہ تشدد، بارہ سالہ طالبعلم جاں بحق،ملزم گرفتار

(عباس خان )باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل کے علاقہ بانڈگئی میں واقع شازیب مسجد میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہےجہاں مبینہ طور پر قاری کے شدید تشدد کے نتیجے میں بارہ سالہ طالبعلم جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے معصوم طالبعلم کی شناخت ارشد ولد عزیز الحکیم کے نام سے ہوئی ہےجن کا آبائی تعلق ٹوپ ماندل کے علاقے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد عزیز ملک نے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے سہیل آفریدی کی وزارت مواصلات کا پردہ چاک کر دیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا رخ کیا اور بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ملزم قاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Scroll to Top