سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کی سامنے آنے والی تفصیلی رپورٹ کے مطابق، آڈیٹر جنرل پاکستان کی تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ صوبے کے تمام محکموں میں سب سے زیادہ کرپشن، سنگین مالی بے قاعدگیاں اور خزانے کی لوٹ مار سہیل آفریدی کے زیرِ نگرانی وزارتِ مواصلات (C&W) میں ہوئی ہیں
ارشد عزیز ملک کے مطابق جب مختلف محکموں کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ صوبے کے دیگر تمام محکموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مالی بے قاعدگیاں، فنڈز کی خوردبرد اور کرپشن اسی وزارتِ مواصلات (C&W) میں نکلی ہے جو اس دوران سہیل آفریدی کے پاس تھی۔
ارشد عزیز ملک کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی اس دستاویزی رپورٹ نے سہیل آفریدی کے دورِ وزارت کے دوران ہونے والے مالی گھپلوں کا تمام کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔
رپورٹ میں اعداد و شمار کے ساتھ یہ بات واضح کی گئی ہے کہ سرکاری فنڈز کا بے دردی سے استعمال اور مالی ضابطوں کی دھجیاں اڑانے کا عمل سہیل آفریدی کی وزارت میں سب سے زیادہ عروج پر رہا، اور کرپشن کے انبار نے باقی تمام محکموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔





