عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت اثرات عالمی منڈی میں بھی سامنے آنے لگے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6 فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.34 فیصد کمی سے 97 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر کی ملاقات: پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسی طرح مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

 

Scroll to Top