(کاشف عزیز)خیبرپختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او کرک نیاز محمد کو تبدیل کرکے ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن مشتاق احمد کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فضل واحد کو ڈی پی او کرک تعینات کردیا گیا ہےجو اپنے ہی پے اسکیل میں خدمات انجام دیں گے۔ اسی طرح ایس ڈی پی او تخت نصرتی کرک یوسف جان کا تبادلہ کرکے انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید برآں سبز علی کو ایس پی آپریشنز دیر لوئر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: مسجد میں قاری کا مبینہ بہیمانہ تشدد، بارہ سالہ طالبعلم جاں بحق،ملزم گرفتار
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور یہ فیصلے مفاد عامہ کے تحت کیے گئے ہیں۔





